ملتان: (دنیا نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے سابق رکن ملک واصف مظہر راں نے بھی سیاست سے علیحدگی اختیار کر لی۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ملک واصف مظہر راں نے کہا کہ 9 مئی کے واقعات کی بھرپور مذمت کرتا ہوں، 9 مئی کے واقعات میں ملوث افراد کو قرار واقعی سزا دی جائے۔
انہوں نے کہا کہ فوج کے جوان ہماری حفاظت کے لیے ہیں، فی الحال سیاست سے بریک لے رہا ہوں، کچھ عرصہ کے لیے سیاست سے علیحدگی اختیار کر رہا ہوں۔