جس کو مسیحا مانا اس کا بھیانک چہرہ سامنے آیا ہے: فردوس عاشق اعوان

Published On 05 June,2023 08:55 pm

لاہور: (دنیا نیوز) تحریک انصاف کی منحرف رہنما فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ نو مئی کے واقعات پر ہم سب دکھی ہیں، جس کو مسیحا مانا اس کا بھیانک چہرہ سامنے آیا۔

دنیا نیوز کے پروگرام "آن دی فرنٹ" میں گفتگو کرتے ہوئے فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ چیئرمین اپنی اہلیہ کو مرشد کہتے ہیں، ہر کام مرشد کی مرضی کے مطابق ہوتا ہے، مرشد اپنے نتائج حاصل کرنے کیلئے کسی بھی حد تک جانے کو تیار تھی۔

وزیر مملکت پٹرولیم ڈاکٹر مصدق ملک نے کہا کہ الیکشن اپنے وقت پر ہوں گے، ملک میں مہنگائی ہے اسے کم کرنے کیلئے اقدامات کر رہے ہیں، روس سے سستا تیل پاکستان آنے والا ہے، جیسے روس سے تیل آئے گا قیمتیں کم ہونا شروع ہو جائیں گی، کل، پرسوں تک روس سے جہاز آ جائے گا۔

ایس ایس پی انویسٹی گیشن لاہور ڈاکٹرانوش مسعود نے کہا کہ سرور روڈ کیس میں ڈاکٹر یاسمین راشد حراست میں ہیں، ان کی صحت اچھی اور ان کو الگ سیل میں رکھا ہوا ہے، ڈاکٹر یاسمین راشد کو علاج کی بہترین سہولیات مل رہی ہیں، جس کیس میں وہ بری ہوئیں اس کے خلاف ہم عدالت جائیں گے۔