حیدر آباد: اوور ٹیک کرنے کی کوشش میں 3 ٹرک سوار جاں بحق

حیدر آباد: اوور ٹیک کرنے کی کوشش میں 3 ٹرک سوار جاں بحق

کراچی سے حیدرآباد کو جا رہا چھوٹا ٹرک اوور ٹیکنگ کی کوشش میں آگے جانے والے ٹرک سے ٹکرایا جس سے چھوٹے ٹرک میں سوار 3 افراد موقع پر جاں بحق جبکہ تین افراد زخمی ہو گئے۔

پولیس کے مطابق جاں بحق افراد کی شناخت تاحال نہیں ہو سکی، تینوں افراد کراچی کے رہائشی بتائے جاتے ہیں، حادثے کی اطلاع پر موٹروے اور ضلع پولیس موقع پر پہنچ گئی۔