چشتیاں: (دنیا نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے 15 کونسلروں نے کارکنوں سمیت مسلم لیگ (ن) میں شمولیت اختیار کر لی۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کونسلرز نے کہا کہ 9 مئی کے افسوسناک اور دلخراش واقعہ کی مذمت کرتے ہیں، شدت پسندی، گھیراؤ جلاؤ اور ملکی املاک پر حملوں کی سیاست کی حمایت نہیں کرتے، تحریک انصاف کے ذمہ داروں کا طرز عمل افسوس ناک ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ٹوبہ ٹیک سنگھ: پی ٹی آئی رہنما چودھری اشفاق کا سیاست سے علیحدگی کا اعلان
کونسلرز نے مزید کہا ہے کہ افواج پاکستان سمیت دیگر اداروں کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں، وطن عزیز کی سلامتی اور استحکام کے خواہاں ہیں، پی ٹی آئی کی ملک دشمن سرگرمیوں سے تنگ آ کر مسلم لیگ (ن) میں شمولیت اختیار کی ہے۔