سوات: (دنیا نیوز) خیبر پختونخوا کے ضلع سوات اور مصافات کے علاقے میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت 4 اعشاریہ 4 ریکارڈ کی گئی ہے جبکہ گہرائی 124 کلومیٹر زیر زمین اور مرکز پاک ،افغانستان ، تاجکستان کا سرحدی علاقہ تھا ۔
ضلعی انتظامیہ کے مطابق زلزلے کے نتیجے میں کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی تاہم تمام متعلقہ اداروں کو الرٹ کردیا ہے۔
زلزلے کے جھٹکے محسوس کرنے والے شہری کلمۂ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے نکل کر کھلے مقامات کی طرف آگئے تھے تاہم وہ اب بھی آفٹر شاکس کیوجہ سے خوف کا شکار ہیں۔