نگران وزیر اعلیٰ کا لیڈی ولنگٹن ہسپتال کا دورہ، مختلف شعبوں میں سہولیات کا معائنہ

نگران وزیر اعلیٰ کا لیڈی ولنگٹن ہسپتال کا دورہ، مختلف شعبوں میں سہولیات کا معائنہ

نگران وزیر اعلیٰ پنجاب نے گزشتہ ہفتے دورے پر دیئے گئے احکامات پر عملدرآمد کا بھی جائزہ لیا، دورے کے دوران لیڈی ولنگٹن ہسپتال کی تعمیر و بحالی اور نیا ٹاور بنانے کی تجاویز پر غور کیا گیا، عمارت کے بوسیدہ حصوں کی تعمیر و مرمت کے امور ٹیکنیکل کمیٹی کے سپرد کرنے کا فیصلہ کیا، وائے ڈی اے کے وفد نے بھی نگران وزیر اعلیٰ محسن نقوی سے ملاقات کی۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے نگران وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ ڈاکٹرز اور ہیلتھ پروفیشنل کی حفاظت کیلئے تمام تر اقدامات بروئے کار لائے جائیں گے، اس ضمن میں قانون سازی کا جائزہ لیا جا رہا ہے، مطالبات کی منظوری کیلئے ڈاکٹرز کا ہڑتال کرنا درست نہیں، ہیلتھ سیکٹرمیری ترجیحات میں سب سے پہلے ہے۔