میئر اور ڈپٹی میئر الیکشن میں غیر حاضر دو پی ٹی آئی ارکان عہدوں سے فارغ

میئر اور ڈپٹی میئر الیکشن میں غیر حاضر دو پی ٹی آئی ارکان عہدوں سے فارغ

پاکستان تحریک انصاف نے میئر الیکشن میں غیر حاضر دو ارکان کو پارٹی عہدوں سے ہٹا دیا، سٹی کونسل رکن صنوبر فرحان کو ڈپٹی جنرل سیکرٹری کےعہدے سے فارغ کر دیا گیا، صنوبر فرحان نے میئر کراچی الیکشن میں ووٹ کاسٹ نہیں کیا تھا۔

سٹی کونسل رکن ثمرین ناز کو بھی تحریک انصاف صفورہ ٹاؤن صدر کے عہدے سے ہٹا دیا گیا ہے، ثمرین ناز بھی میئر، ڈپٹی میئر کراچی کے الیکشن میں غیر حاضر رہی تھیں۔