میرے والد کو اپنے وکیلوں سے ملنے نہیں دیا جا رہا: چودھری مونس الہٰی

میرے والد کو اپنے وکیلوں سے ملنے نہیں دیا جا رہا: چودھری مونس الہٰی

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک بیان میں سابق وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہٰی کے صاحبزادے چودھری مونس الہٰی نے کہا ہے کہ میری والدہ کو بھی ملاقات کی اجازت نہیں مل رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: غیر قانونی بھرتیاں کیس: چودھری پرویز الہٰی کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ

انہوں نے مزید کہا ہے کہ آج آئی جی پریزن خود چودھری شجاعت صاحب اور ‪چودھری سالک حسین کو لے کر ملوانے گئے ہیں، اب یہ ہمیں جواب دیں گے کہ اس ہفتے خاندان والوں کی ملاقات ہم نے کروا دی ہے۔