لاہور: (ویب ڈیسک) خیبرپختونخوا اور بلوچستان پولیس نے سابق خاتون اول بشریٰ بی بی کیخلاف درج مقدمات کی رپورٹ لاہور ہائیکورٹ میں جمع کرا دی۔
ذرائع کے مطابق پولیس رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ سابق خاتون اول کے خلاف کے پی اور بلوچستان میں کوئی مقدمہ درج نہیں ہے، کے پی اور بلوچستان پولیس کو بشریٰ بی بی کسی بھی مقدمے میں مطلوب نہیں ہیں۔
قومی احتساب بیورو (نیب) نے جواب جمع کروانے کیلئے مزید مہلت مانگ لی۔
یاد رہے کہ لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس امجد رفیق نے چیئرمین تحریک انصاف کی اہلیہ کیخلاف درج مقدمات کی تفصیلات پیش کرنے کا حکم دیا تھا۔