کراچی: (دنیا نیوز) تحریک انصاف کے کراچی سے منتخب یو سی چیئرمین اسد امان نے کہا ہے کہ الزامات لگانے والوں کے خلاف عدالت جائیں گے۔
دنیا نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے یو سی چیئرمین اسد امان نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کے کارکن کو کوئی خرید نہیں سکتا، الزامات لگتے رہتے ہیں، پارٹی کا حصہ تھا ہوں اور رہوں گا، میں اپنے قائد کے ساتھ اس کے مشن کیلئے کھڑا ہوں، میں 9 مئی سے ہی گھر سے باہر ہوں، کسی ڈیفنس کے بنگلے میں نہیں ہوں۔
انہوں نے مزید کہا ہے کہ شوکاز مجھے پارٹی نے دیا ہے اس کا تین دن میں جواب دوں گا، کونسل اجلاس میں پیپلز پارٹی کے ساتھ نہیں بیٹھیں گے، پارٹی کا فیصلہ مانیں گے، شوکاز نوٹس اور سارے سوالات کا جواب دوں گا، پیپلزپارٹی کے ساتھ بیٹھنے کا سوال ہی نہیں ہوتا، پی ٹی آئی کا جو فیصلہ ہوگا اس کا ساتھ دوں گا۔