لاہور: (دنیا نیوز) تحریک انصاف کے صدر اور سابق وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی کی درخواست ضمانت پر سماعت 19 جون تک ملتوی کر دی گئی۔
پنجاب اسمبلی میں بھرتیوں میں بدعنوانی کے معاملے پر سپیشل جج اینٹی کرپشن علی رضا اعوان کے رخصت پر ہونے کے باعث کیس میں پیش رفت نہ ہو سکی۔
پرویز الٰہی نے درخواست ضمانت میں موقف اختیار کیا کہ غیر قانونی بھرتیوں کے مقدمے سے میرا کوئی تعلق نہیں، سیاسی انتقامی کارروائی کا نشانہ بنایا جا رہا ہے، پراسیکیوشن کے پاس بھی کوئی ثبوت موجود نہیں، انہیں ضمانت پر رہا کیا جائے۔
بتایا گیا ہے کہ سپیشل جج اینٹی کرپشن علی رضا اعوان رخصت پر گئے ہوئے ہیں لہٰذا ڈیوٹی جج نے درخواست ضمانت کی سماعت 19 جون تک ملتوی کر دی۔