میئر کراچی کا انتخاب: پی ٹی آئی کا غیر حاضر 29 چیئرمینز کو شوکاز جاری

میئر کراچی کا انتخاب: پی ٹی آئی کا غیر حاضر 29 چیئرمینز کو شوکاز جاری

میئر الیکشن کے روز غیر حاضری کے معاملے پر پارٹی قیادت نے بلدیاتی چیئرمینز کے خلاف کارروائی تیز کر دی، 29 بلدیاتی چیئرمینز کے پارٹی عہدے بھی معطل کر دیئے گئے۔

یہ بھی پڑھیں: میئر اور ڈپٹی میئر الیکشن میں غیر حاضر دو پی ٹی آئی ارکان عہدوں سے فارغ

پی ٹی آئی قیادت نے بلدیاتی چیئرمینز کو شوکاز جاری کرتے ہوئے 3 روز میں جواب طلب کر لیا کہ ووٹ کاسٹ کرنے کیوں نہیں آئے، شوکاز کا جواب بذریعہ واٹس ایپ اور ای میل دیا جائے۔