عسکری ٹاور توڑ پھوڑ: اسلم اقبال، مسرت چیمہ سمیت 5 افراد کے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری

عسکری ٹاور توڑ پھوڑ: اسلم اقبال، مسرت چیمہ سمیت 5 افراد کے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری

دوران سماعت تفتیشی افسر نے عدالت میں استدعا کی کہ ملزمان کی گرفتاری کی ہر ممکن کوشش کی گئی لیکن ملزمان گرفتاری سے بچنے کی کوشش کر رہے ہیں، عدالت پانچوں ملزمان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرے۔

یہ بھی پڑھیں: پولیس نے عمر سرفراز چیمہ کی اہلیہ کو حراست میں لے لیا

عدالت نے تفتیشی افسر کی استدعا کو منظور کرتے ہوئے میاں اسلم اقبال، حسان نیازی، مسرت چیمہ، جمشید چیمہ اور غلام عباس کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے، ملزمان کے خلاف تھانہ گلبرگ پولیس نے مقدمہ درج کر رکھا ہے۔