لاہور: (دنیا نیوز) وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے احتساب عرفان قادر نے کہا ہے کہ جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے معاملے کو متنازع نہیں بنایا، چیف جسٹس نے غلط بینچ بنا کر معاملے کو متنازع بنایا۔
دنیا نیوز کے پروگرام "آن دی فرنٹ" میں اظہار خیال کرتے ہوئے عرفان قادر نے کہا ہے کہ جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے قانون کو فالو کر کے ٹھیک کیا ہے، نامزد چیف جسٹس نے کہا بینچ ہی غیر قانونی ہے، اس بینچ کا جو بھی فیصلہ ہو گا غیر قانونی ہو گا، اس بینچ کا جو فیصلہ آئے گا اسے اگنور کر دیں گے، فیصلہ اگنور کرنے پر ہمارے لیے کوئی مسئلہ نہیں ہو گا۔
یہ بھی پڑھیں: پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کا فیصلہ ہونے تک ہر بنچ غیر قانونی ہے: جسٹس قاضی فائز
وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے احتساب عرفان قادر نے مزید کہا ہے کہ چودہ مئی کے فیصلے والے دن ہی کہہ دیا تھا خلاف قانون فیصلے پر عمل نہیں ہو گا، چودہ مئی والا فیصلہ ہی غلط تھا، اس بینچ کی بھی وہی صورتحال ہو گی، کوئی فیصلہ نہیں مانے گا، حاضر چیف جسٹس کی کوئی وقعت نہیں، موجودہ چیف جسٹس ڈیفیکٹو چیزیں کر سکتے ہیں۔