لاہور: (دنیا نیوز) استحکام پاکستان پارٹی کی مرکزی سیکرٹری اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ استحکام پاکستان پارٹی انفرادی حیثیت سے انتخابات میں حصہ لے گی۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ بعض حلقے استحکام پاکستان پارٹی کے متعلق سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے حوالے سے افواہ سازی میں مصروف ہیں، میں یہ واضح کرنا چاہتی ہوں استحکام پاکستان پارٹی اپنی انفرادی حیثیت سے انتخابات میں حصہ لے گی۔
— Dr. Firdous Ashiq Awan (@Dr_FirdousAwan) July 10, 2023
مرکزی سیکرٹری اطلاعات کا کہنا تھا کہ انتخابات میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے حوالے سے تمام باتیں قبل از وقت ہیں۔