سندھ میں دفعہ 144 نافذ، 9 اور 10 محرم کو ڈبل سواری پر پابندی عائد

سندھ میں دفعہ 144 نافذ، 9 اور 10 محرم کو ڈبل سواری پر پابندی عائد

محکمہ داخلہ سندھ نے صوبے میں ڈبل سواری پرپابندی سے متعلق نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق صوبے میں 9 اور 10 محرم کو موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی ہوگی، ڈبل سواری پر پابندی کے حکم سے خواتین، بچوں، معذور افراد اور بزرگوں کو استثنیٰ ہوگا۔

صوبے بھر میں محرم کے دوران اسلحہ لیکر چلنے پر پابندی عائد کی گئی ہے، قانون نافد کرنے والے اداروں کے علاوہ کسی کو اسلحہ لیکر چلنے کی اجازت نہیں ہے۔

مجالس اور امام بارگاہ کے علاوہ 5 افراد سے زیادہ کھڑے ہونے پر پابندی عائد کی گئی ہے جبکہ ہوٹلز اور عوامی مقامات پر وی سی آر اور فلموں کی نمائش پر پابندی عائد کر دی گئی۔