علاقائی
خلاصہ
- کندھ کوٹ: (دنیا نیوز) اندرون سندھ کے علاقے کندھ کوٹ میں ٹرک اور موٹر سائیکل کے دوتصادم میں دو افراد جاں بحق ہو گئے۔
پولیس کے مطابق واقعہ انڈس ہائی وے انڑ پل کے قریب پیش آیا جہاں تیز رفتار ٹرکنے سامنے آنے والی موٹر سائیکل کو ٹکر مار دی،حادثے کے نتیجے میں موٹر سائیکل پر سوار دو افراد موقع پر ہی دم توڑ گئے۔
دوسری جانب پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ٹرک کو تحویل میں لیکر ڈرائیور اور کلینر کو گرفتار کر کے تھانے منتقل کردیا۔
علاوہ ازیں ریسکیو اہلکاروں نے مرنے والے افراد کی لاشیں مقامی ہسپتال میں منتقل کر دیں جہاں ضروری کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کی جائیں گی۔