پرویز الہٰی سے اہل خانہ کو ملاقات کی اجازت نہ دینے کیخلاف درخواست دائر

Published On 05 August,2023 11:23 am

لاہور: (دنیا نیوز) سابق وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہٰی سے اہل خانہ کو ملاقات کی اجازت نہ دینے کے خلاف عدالت میں درخواست دائر کردی گئی۔

پرویز الہٰی کی اہلیہ قیصرہ الہٰی نے عامر سعید راں ایڈووکیٹ کے توسط سے لاہور ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی جس میں نگران حکومت پنجاب، آئی جی جیل اور سپرنٹنڈنٹ جیل راولپنڈی کو فریق بنایا گیا ہے۔

قیصرہ الہٰی نے درخواست میں مؤقف اپنایا ہے کہ سیکشن 12 کے تحت نظر بند شہری کے اہل خانہ ہفتے میں دو بار ملاقات کر سکتے ہیں۔

درخواست میں کہا گیا کہ 17جولائی سے آج تک پرویز الہٰی کے اہل خانہ کی ملاقات نہیں کرائی گئی، لہٰذا عدالت حکام کو خاندان کے افراد کی ملاقات کرانے کے احکامات دے۔