کراچی: (دنیا نیوز) گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا ہے کہ ہم سب کچھ بن چکے ہیں مگر اچھے پاکستانی نہیں بن سکے۔
مزار قائد پر حاضری کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے کامران ٹیسوری کا کہنا تھا کہ قوم کو دل کی گہرائیوں سے یوم آزادی مبارک ہو، جس عظیم مقصد کے لئے یہ آزادی لی گئی تھی کیا ہم اس پر چل رہے ہیں؟
انہوں نے کہا کہ دیکھنا ہوگا ہم نے اپنی قوم کو کہاں لا کھڑا کیا، ہم قومیتوں میں بٹ گئے جس کی وجہ مسائل سے دوچار ہیں، اُمید ہے نگراں وزیرِ اعظم سب کو ساتھ لے کر چلیں گے۔
یوم آزادی کے موقع پر بابائے قوم محمد علی جناح کے مزار پر حاضری،فاتحہ خوانی کی اور مزار کے احاطہ میں قومی پرجم لہرایا pic.twitter.com/WFMrMuvobs
— Kamran Tessori (@KamranTessoriPk) August 14, 2023
کامران ٹیسوری کا یہ بھی کہنا ہے کہ ہم نمائش چورنگی پر 6 بجے مل کر قومی ترانہ پڑھیں گے۔
قبل ازیں گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کے ہمراہ مزار قائد پر پھول رکھے اور فاتحہ خوانی کی۔