لاہور: (دنیا نیوز) لاہور کی احتساب عدالت نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب اور مرکزی صدر پی ٹی آئی چودھری پرویز الہٰی کو جسمانی ریمانڈ پر 21 اگست تک نیب کی تحویل میں دے دیا۔
نیب لاہور کی ٹیم نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہٰی کو مالی بے ضابطگیوں کے کیس میں احتساب عدالت میں پیش کیا، نیب تحقیقاتی ٹیم نے صدر تحریک انصاف کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی۔
عدالت نے نیب ٹیم کی استدعا منظور کرتے ہوئے سابق وزیراعلیٰ چودھری پرویز الہٰی کو 21 اگست تک جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے کرنے کا حکم دے دیا۔
خیال رہے کہ گزشتہ روز نظربندی کی مدت مکمل ہونے پر چودھری پرویز الہٰی کو رہا کیا گیا تھا، رہا ہوتے ہی نیب ٹیم نے پرویز الہٰی کو گرفتار کر کے راہداری ریمانڈ کے بعد لاہور منتقل کیا تھا۔