نگران وزیراعظم کا بلوچستان میں روڈ انفراسٹرکچربہتر کرنے کا حکم

نگران وزیراعظم کا بلوچستان میں روڈ انفراسٹرکچربہتر کرنے  کا حکم

نگران وزیرِ اعظم انوارالحق کاکڑ کو اجلاسوں میں مختلف وزارتوں کے اہم امور اور نیشنل ہائی وے اتھارٹی کے جاری ترقیاتی منصوبوں پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

انوارالحق کاکڑ نے کہا کسی بھی ملک کی ترقی کیلئے بہترین انفراسٹرکچر کلیدی حیثیت رکھتا ہے، نیشنل ہائی وے اتھارٹی ملک میں سڑکوں کی تعمیر و نگرانی کے حوالے سے بہترین کردار ادا کر رہی ہے۔

نگران وزیراعظم نے کہا ملک کے ایسے حصوں میں روڈ انفراسٹرکچر کو ترجیحی بنیادوں پر بنانے کی ضرورت ہے جہاں بیرونی سرمایہ کاری متوقع ہے، بلوچستان میں روڈ انفراسٹرکچر پر خصوصی کام کی ضرورت ہے۔

انوارالحق کاکڑ نے کہا کراچی تا چمن شاہراہ کی ازسر نو تعمیر پر کام شروع کیا جائے، کام کی رفتار تیز کرنے کیلئے آؤٹ آف دی باکس اپروچ برؤے کار لائی جائے۔

وزیرِ اعظم نے کہا حکومت کا کام لوگوں کی زندگیوں میں آسانی پیدا کرنا ہے، بلوچستان کے دوسرے صوبوں سے رابطوں کیلئے سڑکوں کو بہتر کیا جائے۔