لاہور: (دنیا نیوز) نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے ہسپتالوں میں معیاری ادویات کی فراہمی کیلئے جامع پلان طلب کرلیا۔
نگران وزیراعلیٰ پنجاب نے ہسپتالوں میں معیاری ادویات کی فراہمی جلد یقینی بنانے کی بھی ہدایت دی، ادویات کی خریداری کا شفاف طریقہ کار وضع کرنے کا بھی حکم دے دیا۔
محسن نقوی نے کہا ادویات کو سٹور کرنے اورہسپتالوں تک پہنچانے کیلئے فول پروف اور برق رفتار نظام وضع کیا جائے گا، ادویات کی خریداری اورسٹوریج کیلئے مینجمنٹ سکلزضروری ہیں۔
محسن نقوی نے کہا ادویات کی خریداری، سٹوریج اور ہسپتالوں کو فراہمی کیلئے فول پروف سسٹم تیار کیا جائے، علاج کیلئے بہترین ادویات کی فراہمی ہر شہری کا حق اور حکومت کا فرض بھی ہے۔