اسلام آباد: (دنیا نیوز) سپریم کورٹ نے توشہ خانہ کیس میں اٹارنی جنرل کو28 اگست کو رپورٹ جمع کرانے کا حکم دے دیا۔
سپریم کورٹ نے توشہ خانہ کیس کی سماعت کا حکم نامہ جاری کرتے ہوئے چیئرمین تحریک انصاف کی جیل میں حالت زار پر رپورٹ طلب کرلی، ایڈووکیٹ لطیف کھوسہ نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں توشہ خانہ سماعت سے آگاہ کیا۔
یہ بھی پڑھیں: توشہ خانہ کیس : سپریم کورٹ نے سماعت اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم تک ملتوی کردی
حکم نامہ میں کہا گیا مناسب ہوگا کہ چیئرمین تحریک انصاف کی سپریم کورٹ میں دائر اپیلوں پر فیصلے سے قبل اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلے کا انتظار کیا جائے۔