دہشتگردوں سے جھڑپ میں میجر سمیت پاک فوج کے 2 جوان شہید

دہشتگردوں سے جھڑپ میں میجر سمیت پاک فوج کے 2 جوان شہید

آئی ایس پی آر کے مطابق میرانشاہ میں آپریشن کے دوران سکیورٹی فورسز اور دہشتگردوں میں جھڑپ ہوئی، آپریشن ٹیم میجر عامر کی سربراہی میں کارروائی کر رہی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: سکیورٹی فورسز کے ساتھ جھڑپ میں دہشتگرد ہلاک، حوالدار شہید

ترجمان پاک فوج نے بتایا کہ فائرنگ کے شدید تبادلے میں وطن کے دو بہادر سپوت شہید ہو گئے، شہدا میں میجر عامر عزیز اور سپاہی محمد عارف شامل ہیں، فورسز کی فائرنگ سے ایک دہشت گرد ہلاک اور ایک زخمی ہوگیا۔

جاری بیان میں کہا گیا کہ سکیورٹی فورسز پاکستان میں دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑنے کیلئے پر عزم ہیں، بہادر جوانوں کی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید پختہ بناتی ہیں۔