لانگ مارچ توڑ پھوڑ کیس: چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواست پر سپرنٹنڈنٹ اٹک جیل سے جواب طلب

Published On 09 September,2023 04:58 pm

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) لانگ مارچ توڑ پھوڑ کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواست پر سپرنٹنڈنٹ اٹک جیل سے جواب طلب کر لیا گیا۔

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے لانگ مارچ کے درمیان توڑ پھوڑ سے متعلق کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواستوں پر فیصلہ سنا دیا، جج احتشام عالم نے چیئرمین پی ٹی آئی کی جانب سے دائر 2 درخواستوں پر محفوظ فیصلہ سنایا، عدالت نے چیئرمین پی ٹی آئی کو پیش کرنے کیلئے سپرنٹنڈنٹ اٹک جیل سے جواب طلب کر لیا۔

جج نے چیئرمین پی ٹی آئی کی جانب سے دائر بریت کی درخواست پر فریقین کو نوٹسز جاری کر دیئے، چیئرمین پی ٹی آئی کے خلاف لانگ مارچ اور توڑ پھوڑ کیس کی سماعت 16 نومبر تک ملتوی کر دی گئی۔