لاہور: (دنیا نیوز) 9 مئی کو جلاؤ گھیراؤ کے معاملے پر پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں کے گرد گھیرا مزید تنگ کر دیا گیا۔
پولیس نے انسداد دہشت گردی عدالت سے اشتہاری قرار دیئے جانے والے 22 پی ٹی آئی رہنماؤں کی جائیدادیں اور بینک اکاؤنٹس میں موجود رقوم ضبط کرنے کی اجازت مانگ لی ہے، جے آئی ٹی کے سربراہ عمران کشور نے متعلقہ اداروں کو تفصیلات کی فراہمی کیلئے خط بھی لکھ دیا ہے۔
جے آئی ٹی کے سربراہ عمران کشور نے ایف بی آر، کمشنر لاہور اور سٹیٹ بینک سے ملزمان کی جائیدادوں اور بینک اکاؤنٹس کی تفصیلات مانگی ہیں، ملزمان میں چیئرمین پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان اور عظمیٰ خان سمیت دیگر 22 پی ٹی آئی رہنما شامل ہیں۔
عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ ملزمان کو 9 مئی کے واقعات میں ملوث ہونے پر تفتیشی ٹیم کی جانب سے اشتہاری قرار دیا گیا ہے، اشتہاری ملزمان پر آرٹیکل 88 کی کارروائی کرتے ہوئے جائیدادیں اور پیسہ ضبط کرنے کی اجازت دی جائے۔