تیز ترین اتھلیٹ کی تلاش ، مشیر کھیل پنجاب کا مقابلہ کروانے کا اعلان

Published On 08 September,2023 02:57 pm

لاہور: (دنیانیوز) مشیر کھیل پنجاب وہاب ریاض نے پاکستان کے تیز ترین اتھلیٹ کو ڈھونڈنے کیلئے مقابلہ کروانے کا اعلان کردیا ۔

مشیر کھیل پنجاب وہاب ریاض نے پاکستان کے تیز ترین اتھلیٹ شجر عباس سے ملاقات کی ہے۔

اس موقع پر مشیر کھیل نے کہا کہ شجر پاکستان کے تیز ترین اتھلیٹ ہیں اور اب تک پاکستانی تاریخ کے تمام ریکارڈ توڑنے والے اتھلیٹ کو بہترین سہولیات مہیا کریں گے۔

مشیر کھیل پنجاب نے کہا کہ پاکستان کے تیز ترین اتھلیٹ کی تلاش کا مقابلہ منعقد کیا جارہا ہے جس میں مرد و خواتین اتھلیٹ ضلعی اور صوبائی سطح پر ہونے والے مقابلے میں شرکت کرسکیں گے۔

وہاب ریاض کاکہنا تھا کہ شجر تیز ترین اتھلیٹ مقابلے کے آئیکون اتھلیٹ ہونگے، پاکستان میں سپورٹس کا بے پناہ ٹیلنٹ موجود ہے، امید ہے شجر ایشین گیمز میں اعلی کارکردگی دکھائیں گے۔