گوجرانوالہ: (دنیا نیوز) گوجرانوالہ میں غربت اور بے روزگاری سے تنگ شوہر نے خرچہ مانگنے پر بیوی کا گلہ دبا کر موت کے گھاٹ اتار دیا۔
قتل کا واقعہ تھانہ گرجاکھ کی حدود میں پیش آیا، ملزم ندیم کی بیوی نے بچے اور گھر کیلئے خرچے کا مطالبہ کیا تو اس پر دونوں میں جھگڑا شروع ہو گیا۔
پولیس کے مطابق ملزم ندیم نے طیش میں آ کر گلہ دبا کر بیوی کو قتل کر دیا، ملزم کیخلاف مقدمہ درج کر کے قانونی کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔