گوجرانوالہ: آئی فون کا جھانسہ دیکر شہریوں کو لوٹنے والے 6 نوسرباز گرفتار

Published On 06 September,2023 01:53 am

گوجرانوالہ: (دنیا نیوز) فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) نے لاٹری میں آئی فون دینے کا جھانسہ دینے والے نوسربار گرفتار کر لیے۔

ایف آئی اے گوجرانوالہ کے مطابق لاٹری کے ذریعے آئی فون انعام میں دینے والے 6 نوسر بازوں کو حراست میں لیا گیا ہے، ملزمان کیخلاف شکایات سامنے آنے پر کارروائی کی گئی ہے۔

ایف آئی اے نے مزید بتایا ہے کہ ملزمان واٹس اپ اور فیس بک کے ذریعے لوگوں سے لاکھوں روپے بٹور چکے ہیں ان کیخلاف مقدمات درج کر کے قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔