ننکانہ صاحب: 10 سالہ بچی سے زیادتی کرنے والا ملزم گرفتار

Published On 04 September,2023 02:19 pm

ننکانہ صاحب: (دنیانیوز) پنجاب کے شہر ننکانہ صاحب میں پولیس نے دس سالہ بچی سے زیادتی کا ملزم گرفتار کرلیا۔

ترجمان پولیس کے مطابق تھانہ مانگٹانوالا پولیس نے ملزم کاشف کے خلاف بچی کے والد غضنفر کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا۔

ترجمان نے بتایا کہ ملزم نے ایمان فاطمہ کو گاؤں جلال نو میں اپنی دکان پر زیادتی کا نشانہ بنایا۔

اس حوالے سے ڈی پی او ننکانہ صاعد عزیز کا کہنا ہے کہ مقدمہ کی منصفانہ اور شفاف تفتیش اولین ترجیح ہے ، متاثرہ خاندان کو انصاف کی فراہمی اور تمام ممکنہ تعاون یقینی بنایا جائیگا۔