پنجاب میں سی ٹی ڈی کا بڑا آپریشن ، داعش اہم کمانڈرزسمیت 7دہشتگرد گرفتار

Published On 04 September,2023 10:37 am

لاہور : (دنیانیوز) دہشت گردی کے خدشات کے پیش نظر سی ٹی ڈی نے مختلف شہروں میں کارروائیاں کرتے ہوئے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کےدوران داعش کے اہم کمانڈرزسمیت 7 دہشت گرد گرفتار کر لیے۔

ترجمان سی ٹی ڈی کا کہنا ہے کہ کارروائیاں گوجرانوالہ ،سرگودھا، فیصل آباد اور بہاولپور میں کی گئی ہیں ، گوجرانوالہ سے داعش کے 2 اہم کمانڈر شاہد اور سیف گرفتار کرلیے گئے ۔

ترجمان کے مطابق دہشت گردوں سے بارودی مواد، ڈیٹونیٹرز ،موبائل فون اور نقدی بھی برآمد کی گئی ہے ۔

ترجمان کے مطابق دہشت گردوں کی شناخت فیاض، ملازم، شاہد، سیف ، رفیع ، عربی اور قاری اطہر کے نام سے ہوئی ہے ۔

ترجمان سی ٹی ڈی کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں کے خلاف مقدمات درج کرکے مزید تفتیش جاری ہے۔

سی ٹی ڈی ترجمان کے مطابق رواں ہفتے240 کومبنگ آپریشنز کے دوران 65 مشتبہ افراد گرفتار کیے ، کومبنگ آپریشنز میں 12230 افراد سے پوچھ گچھ کی گئی۔

ترجمان کاکہنا ہے کہ سی ٹی ڈی محفوظ پنجاب کے ہدف پر عمل پیرا ہے ، دہشت گردی کے ناسور کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے لیے پرعزم ہیں ۔