اوکاڑہ: موٹر سائیکل سوار ڈاکوؤں نے 2 سینیئر ڈاکٹرز کو لوٹ لیا، ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کی مذمت

Published On 04 September,2023 02:27 am

اوکاڑہ: (دنیا نیوز) اوکاڑہ میں ڈکیتیوں کا سلسلہ نہ تھم سکا، مسلح ڈاکوؤں نے گن پوائنٹ پر کار سوار دو سینیٹر ڈاکٹرز کو بھی لوٹ لیا۔

ماڈل تھانہ اے ڈویژن کی حدود میں کالج روڈ پر دو نامعلوم مسلح ڈاکوؤں نے گن پوائنٹ پر کار سوار سینیئر ڈاکٹرز ایم ایس تحصیل ہیڈکواٹر ہسپتال رینالہ خورد ڈاکٹر اویس انجم اور ای این ٹی سپیشلسٹ ڈاکٹر ابراہیم کو روک کر چالیس 40 ہزار روپے نقدی اور قیمتی موبائل فون لوٹ لیا۔

ملزمان واردات کے بعد بآسانی فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے، ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کی جانب سے ڈکیتی کی واردات کی شدید مذمت کی گئی ہے، علاقے میں بڑھتی ہوٸی وارداتوں سے خوف و ہراس میں مبتلا مکینوں نے اعلیٰ حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔