منشیات فروشوں کا مبینہ سہولت کار تھانہ شاہدرہ کا ایس ایچ او گرفتار کر لیا گیا

Published On 04 September,2023 01:35 am

لاہور: (دنیا نیوز) منشیات فروشوں کے مبینہ سہولت کار لاہور کے علاقے شاہدرہ تھانے کے ایس ایچ او صغیر میتلا کو گرفتار کر لیا گیا۔

گرفتار ہونے والے پولیس افسر پر منشیات فروشوں سے کروڑوں روپے رشوت لینے کا الزام ہے، صغیر میتلا نے رشوت لے کر زیادہ پکڑی گئی منشیات کو کم ظاہر کیا، ایس ایچ او انکوائری کمیٹی کے سامنے پیش ہونے کے بعد فرار ہو گیا تھا۔

ڈی آئی جی آپریشنز کی تشکیل کردہ ٹیم نے صغیر میتلا کو گرفتار کر لیا، پولیس ٹیم نے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے ایس ایچ او کو حراست میں لیا، ملزم سے تفتیش جاری ہے اور ایس پی سٹی معاملے کی شفاف انکوائری کر رہے ہیں۔