پنجاب : مختلف ٹریفک حادثات میں خاتون سمیت 3افراد جاں بحق

Published On 03 September,2023 10:53 am

احمد پور شرقیہ : (دنیانیوز) پنجاب کے شہر احمد پور شرقیہ اور دینہ میں دو مختلف ٹریفک حادثات میں خاتون سمیت 3 افراد جاں بحق ہوگئے ۔

ریسکیو احمد پور شرقیہ کے مطابق نیشنل ہائی وے پر چنی گوٹھ میں نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے 25 سالہ شخص جان کی بازی ہارگیا ، ریسکیو ٹیم نے لاش کو آر ایچ سی چنی گوٹھ منتقل کردیا۔

پولیس نے متوفی کو ٹکر مارنے والی گاڑی کی تلاش کے لئے کارروائی کا آغاز کردیا ہے۔

ایک اور حادثہ جہلم کی تحصیل دینہ میں پیش آیا جہاں جی ٹی روڈ تھانہ دینہ کے قریب ٹرک کی موٹر سائیکل کو ٹکرکے نتیجے میں خاتون سمیت دو افراد جاں بحق ہوگئے ۔

اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں جائے حادثہ پر پہنچ گئیں اور لاشوں کو دینہ آر ایچ سی منتقل کر دیا ۔