سی ٹی ڈی پنجاب کی بڑی کارروائی ، 5خواتین دہشتگردگرفتار

Published On 02 September,2023 12:25 pm

لاہور: (ویب ڈیسک ) محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) نے صوبائی دارالحکومت لاہور اور شیخوپورہ میں مختلف کارروائیوں کے دوران 5 دہشت گرد خواتین کو گرفتار کرلیا۔

ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق انٹیلی جنس بیسڈ کارروائی کے دوران داعش سے تعلق رکھنے والی 5 خواتین دہشت گردوں کی گرفتاری عمل میں آئی۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ لاہور سے3 اور شیخوپورہ سے 2 خواتین کو گرفتار کیا گیا ہے ،  دہشت گردوں سے ممنوعہ کتابیں، موبائل فون، اسلحہ اور نقدی برآمد کرلی گئی۔

دوسری جانب ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق بلوچستان میں دو مختلف کارروائیوں کے دوران آٹھ ملزمان مارے گئے ہیں۔