خان پور: تیل کی ایجنسی میں آگ لگ گئی، ایک شخص جھلس کر زخمی

Published On 01 September,2023 02:29 am

خان پور: (دنیا نیوز) خان پور میں قومی شاہراہ پر ظاہر پیر کے قریب تیل کی ایجنسی میں آگ بھڑک اٹھی جس کی وجہ سے جھلس کر ایک شخص شدید زخمی ہو گیا۔

آگ پر قابو پانے کیلئے فائر فائٹر عملہ گاڑیوں سمیت موقع پر پہنچ گیا، آگ لگنے کی وجہ تاحال معلوم نہ ہو سکی، دو دوکانوں میں پرانا موبل آئل جمع کیا ہوا تھا جہاں حفاظتی انتظامات بھی نہیں تھے۔

اسسٹنٹ کمشنر خان پور شبیر ڈوگر نے کہا ہے کہ آگ بجھانے کیلئے مونسپل کمیٹی خانپور اور ظاہر پیر سے فائر وہیکل سے نہیں ملیں، رحیم یار خان مونسپل کمیٹی سے فائر وہیکل گاڑی منگوائی گئی جس نے آگ پر قابو پا لیا، زخمی کو ہسپتال منتقل کر دیا ہے۔