گوجرہ : مخالفین کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق

Published On 30 August,2023 10:02 am

گوجرہ: (دنیانیوز) پنجاب کے شہر گوجرہ میں پرانی دشمنی پر فائرنگ ایک شخص کی جان لے گئی ۔

افسوس ناک واقعہ گوجرہ کے نواحی گاؤں 347 ج ب میں پیش آیا جہاں مخالفین نے اصغر نامی شخص کے گھر میں گھس کر اندھا دھند فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں وہ جاں بحق ہوگیا۔

فائرنگ کے بعد ملزمان موقع سے فرار ہو گئے جن کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جارہے ہیں ۔

پولیس کے مطابق ملزمان میں عباس چیمہ، وسیم چیمہ، نعیم ، یاسر اور مرید حسین شامل ہیں ۔

پولیس نے لاش کو رورل ہیلتھ سنٹر نواں لاہور منتقل کردیا ہے ۔