لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش، موسم خوشگوار ہو گیا

Published On 28 August,2023 06:38 am

لاہور: (دنیا نیوز) لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں کہیں موسلادھار اور کہیں ہلکی بارش ہوئی جس کے بعد موسم خوشگوار ہو گیا۔

صوبائی دارالحکومت کے مختلف علاقوں میں صبح شروع ہونے والی تیز بارش کچھ دیر تک جاری رہی، مغل پورہ، مصطفیٰ آباد، نیلا گنبد، کوئنز روڈ، سمن آباد، راج گڑھ، شاد باغ، جلو پارک، محمود بوٹی، گڑھی شاہو، قلعہ گجر سنگھ، شاہدرہ سمیت دیگر مقامات پر بارش ہوئی۔

بارش کے بعد حبس کا زور ٹوٹنے سے موسم خوشگوار ہو گیا، بارش کی وجہ سے نشیبی علاقے زیر آب آ گئے جبکہ بجلی کا ترسیلی نظام متاثر ہونے سے متعدد علاقے بھی بجلی سے محروم ہو گئے جس کی وجہ سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔