سرگودھا: (ویب ڈیسک ) پنجاب کے ضلع سرگودھا میں معمولی تلخ کلامی ایک نوجوان کی جان لے گئی جبکہ دوسرا شدید زخمی ہوگیا۔
تفصیلات کے مطابق سرگودھا کے علاقے بھاگٹانوالا میں 10 افراد نے دو بھائیوں پر ڈنڈوں اور کلہاڑیوں سے حملہ کردیا۔
حملے کے سبب سر میں کلہاڑی لگنے سے ایک بھائی جاں بحق جبکہ دوسرا تشدد سے شدید زخمی ہوگیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ معمولی تلخ کلامی کے بعد حملے میں زخمی اور جاں بحق نوجوان کے والد کی مدعیت میں 8 ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا، ملزمان کی تلاش جاری ہے۔