لاہور : (ویب ڈیسک ) پنجاب میں ڈینگی کے پھیلاؤ میں اضافہ ہونے لگا ، گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران صوبہ بھر میں 45 مریض سامنے آگئے۔
سیکرٹری صحت کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ڈینگی کے سب سے زیادہ 22 کیسز لاہور میں سامنے آئے۔
رپورٹ کے مطابق راولپنڈی میں 7، ملتان اور گوجرانوالہ میں 3، اٹک اور اوکاڑہ میں 2 ڈینگی کے مریض رپورٹ ہوئے۔
شیخوپورہ، قصور، وہاڑی، مظفرگڑھ، سرگودھا میں ڈینگی کا ایک ایک مریض سامنے آیا۔
سیکرٹری صحت کے مطابق پنجاب کے ہسپتالوں میں ڈینگی کے 85 مریض زیر علاج ہیں۔