لاہور: (دنیا نیوز) لاہور کے علاقے چوہنگ میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے باپ کے سامنے بیٹی کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔
پولیس کے مطابق 16 سالہ علیشاء فاطمہ اپنے باپ عبدالغفار کے ہمراہ موٹر سائیکل پر جا رہی تھی کہ جوبلی ٹاؤن کے قریب نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے زخمی کر دیا۔
علیشاہ کو زخمی حالت میں جناح ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہو ئے دم توڑ گئی، پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزمان کے تلاش شروع کر دی ہے۔