بہاولنگر: تیز رفتار کار اور ٹرالر میں تصادم سے نوجوان جاں بحق

Published On 21 August,2023 01:28 am

بہاولنگر: (دنیا نیوز) بہاولنگر میں تیز رفتار کار اور ٹرالر کے درمیان تصادم سے نوجوان جاں بحق ہو گیا۔

جاں بحق ہونے والا نوجوان فورٹ عباس سے بورے والا جا رہا تھا کہ راستے میں حادثہ پیش آ گیا، ٹرالر کا ڈرائیور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔

پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش کو تحویل میں لے لیا اور پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا، مقدمہ درج کر کے فرار ہونے والے ڈرائیور تلاش بھی شروع کر دی گئی۔