صادق آباد: مبینہ مقابلے کے دوران پولیس کی فائرنگ سے 2 ڈاکو ہلاک

Published On 21 August,2023 07:18 am

صادق آباد: (دنیا نیوز) صادق آباد میں مبینہ پولیس مقابلے کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں 2 ڈاکو ہلاک ہو گئے۔

پولیس کے مطابق دونوں ڈاکو ڈکیتی کے بعد دو دیہاتیوں کو زخمی کر کے فرار ہو رہے تھے تعاقب کرنے پر ملزموں نے فائرنگ کر دی، جوابی فائرنگ میں دونوں ڈاکو مارے گئے۔

مرنے والے ڈاکو قتل، اغوا اور ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں مطلوب تھے، پولیس نے لاشیں قبضے میں لے کر ہسپتال منتقل کر دیں، دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کیلئے کارروائی جاری ہے۔