ننکانہ صاحب: (دنیانیوز) پنجاب کے ضلع ننکانہ صاحب میں گھریلو ناچاقی پرچھوٹے بھائی نے مبینہ طور پر گولی مار کر بھائی کو قتل کر دیا ۔
پولیس ذرائع کے مطابق افسوس ناک واقعہ ننکانہ صاحب تھانہ سیدوالہ کے علاقہ ملکہ حاجی میں پیش آیا ۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی ،پولیس کے مطابق مقتول کی شناخت محمد احسان ترابی کے نام سے ہوئی ہے ، مقتول محکمہ صحت میں ملازمت کرتا تھا ۔
ننکانہ صاحب پولیس نے نعش قبضہ میں لے کر کارروائی کا آغاز کردیا ۔