ٹوبہ ٹیک سنگھ: مسافر وین ٹرالی سے ٹکرا گئی، 4 افراد جاں بحق، 10 شدید زخمی

Published On 25 August,2023 02:52 am

ٹوبہ ٹیک سنگھ: (دنیا نیوز) ٹوبہ ٹیک سنگھ میں ٹریفک حادثے کے دوران 4 افراد جاں بحق جبکہ 10 شدید زخمی ہو گئے ہیں۔

کمالیہ روڈ پر ہائی ایس وین ٹائر پھٹنے کی وجہ سے ٹریکٹر ٹرالی سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں 4 افراد موقع پر ہی دم توڑ ہو گئے، حادثے میں 10 افراد شدید زخمی ہوئے ہیں۔

حادثے کی اطلاع ملنے کے بعد ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور لاشوں و زخمی ہونے والوں کو ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دیا، جاں بحق ہونے والوں میں 2 خواتین بھی شامل ہیں۔