بہاولنگر: (دنیا نیوز) دریا کا حفاظتی بند توڑنے پر دو گروپوں میں جھگڑا ہو گیا، فائرنگ سے ایک نوجوان جاں بحق جبکہ دوسرا زخمی ہو گیا ہے۔
دریائی علاقے میں آبادیوں کو بچانے کیلئے حفاظتی بند بتایا ہوا تھا جسے توڑنے پر جھگڑا ہوا، جاں بحق ہونے والے نوجوان کی شناخت محمد صفدر کے نام سے ہوئی ہے۔
پولیس کے مطابق ملزمان موقع سے فرار ہو گئے جن کی تلاش شروع کر دی، لاش کو پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا، ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔