چنیوٹ: موسلادھار بارش کے باعث کمرے کی چھت گرنے سے 3 افراد زخمی

Published On 26 August,2023 04:43 am

چنیوٹ: (دنیا نیوز) چنیوٹ میں موسلادھار بارش کے باعث کمرے کی چھت گرنے سے 3 افراد زخمی ہو گئے۔

نواحی علاقہ کوٹ قاضی میں بارش کے دوران کمرے کی چھت خستہ حال ہونے کی وجہ سے وہاں موجود 3 افراد پر آ گری۔

اطلاع ملنے پر ریسکیو ٹیم نے موقع پر پہنچ کر ملبے تلے دبے تینوں افراد کو نکالا اور طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا۔