گوجرانوالہ: لڑکی نے گھر کے باہر کھڑی موٹر سائیکل چوری کر لی

Published On 28 August,2023 02:51 am

گوجرانوالہ: (دنیا نیوز) گوجرانوالہ میں طالبہ کا روپ دھارے لڑکی گھر کے باہر کھڑی موٹر سائیکل چوری کر کے لے گئی، چوری کی فوٹیج بھی منظر عام پر آگئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ گوجرانوالہ کے تھانہ پیپلز کالونی کے علاقہ میں طالبہ کا روپ دھارے لڑکی گلی میں گھوم رہی تھی جو بہانے سے گھر کے باہر کھڑی موٹر سائیکل پر بیٹھی اور موٹر سائیکل لے کر فرار ہو گئی۔

فوٹیج میں دیکھا جا سکتا کہ سکول بیگ پہنے لڑکی مہارت کے ساتھ موٹر سائیکل چوری کر رہی ہے، دوسری جانب گوجرانوالہ پولیس نے فوٹیج کی مدد سے لڑکی کی تلاش شروع کر دی ہے۔