اوچ شریف: ڈاکو عوام کے ہتھے چڑھ گیا، درگت بنا کر پولیس کے حوالے کر دیا

Published On 28 August,2023 04:35 am

اوچ شریف: (دنیا نیوز) اوچ شریف کے علاقے بستی میتلا میں ڈاکو عوام کے ہتھے چڑھ گیا جس کی لوگوں نے درگت بنا ڈالی۔

عوام نے درگت بنا کر کے ڈاکو کو پولیس کے حوالے کر دیا، گرفتار ملزم کا ایک ساتھی موٹر سائیکل چھوڑ کر فرار ہو گیا۔

پولیس نے ڈاکو کو تحویل میں لے کر قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا، فرار ہونے والے ساتھی کی تلاش بھی شروع کر دی گئی۔