لاہور: پولیس کی ڈیفنس اے میں کارروائی، 2 کاروں سے بھاری تعداد میں اسلحہ برآمد

Published On 29 August,2023 04:22 am

لاہور: (دنیا نیوز) لاہور کے علاقے ڈیفنس اے سے مشکوک 2 کاروں سے اسلحہ کی بھاری کھیپ برآمد کر لی گئی۔

ڈیفنس اے میں پولیس نے 2 مشکوک کاروں کو روکنے کی کوشش کی تو ملزمان نے پولیس کو دیکھتے ہی گاڑیاں بھگا دیں، پولیس نے فلمی انداز میں تعاقب کرکے کاروں کو روک لیا۔

مشکوک کاروں میں 8 افراد سوار تھے جن سے 6 رائفلیں، 21 میگزین اور سینکڑوں گولیاں برآمد کر کے حراست میں لے لیا گیا، ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کر کے تھانے منتقل کر دیا گیا ہے۔